ہومتازہ ترینروسی صدر نے برازیل کے دورے کی دعوت قبول کرلی

روسی صدر نے برازیل کے دورے کی دعوت قبول کرلی

روسی صدر نے برازیل کے دورے کی دعوت قبول کرلی

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے برازیل کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ اس دورے کی تاریخوں پر سفارتی چینلز کے ذریعے اتفاق کیا جائے گا، روسی صدر پوتن کی روس کے دورے پر آئے برازیل کے رہنما جیر بولسونارو کے ساتھ بات چیت کے بعد کریملن کی ویب سائٹ پر بھی اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے. واضح رہے برازیل کے صدر بولسونارو نے ماسکو کے دورے کے دوران روسی فریق کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا اور صدر پوتن کو برازیل کے دورے کی دعوت دی تھی۔ روسی صدر نے اس دعوت کو خوش دلی کے ساتھ قبول کیا۔ اطلاعات کے مطابق روسی صدر کے اس دورے کی تاریخوں پر سفارتی ذرائع سے اتفاق کیا جائے گا اور پھر اس دورے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا.

اس سے قبل روسی صدر پوتن نے برازیل کا دورہ نومبر 2019 میں کیا تھا، جب انہوں نے برکس گروپ آف نیشنز (برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل کا دو روزہ دورہ کیا۔ کریملن میں پوتن اور بولسونارو کے درمیان بات چیت تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔ روسی صدر کی بعض دیگر بین الاقوامی ملاقاتوں کے برعکس، برازیلی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے دوران کورونا وائرس سے متعلق کوئی اضافی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل