ہومانٹرنیشنلہندوستان اورایران کا اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہندوستان اورایران کا اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہندوستان اورایران کا اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہندوستان کا ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے. ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان مونیخ سکیورٹی کانفرنس کے 58 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے جرمنی کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں ہندوستان کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کریڈٹ لائن کھولنے پر آمادگی کا اظہار کیا ۔

ایران اور ہندوستان کے وزراء خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ امیر عبداللہیان اور ایس جے شنکر نے علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پر جلد از جلد عمل کرنے پر تاکید کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ ہندوستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی فرصت میں ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ اس ملاقات میں ہندوستانی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایران کے ساتھ کریڈٹ لائن کھولنے کے لئے آمادہ ہے۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور کابل میں جامع اور ہمہ گير حکومت تشکیل دینے پر زوردیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل