ہومتازہ تریناسرائیل میں پانچ افراد قتل،دو سو فلسطینی گرفتار

اسرائیل میں پانچ افراد قتل،دو سو فلسطینی گرفتار

اسرائیل میں پانچ افراد قتل،دو سو فلسطینی گرفتار

ماسکو(صداۓ روس)
اسرائیل میں پانچ افراد قتل جبکہ دو سو فلسطینی گرفتار کرلیا ہے. اسرائیلی شہر بنائی براک میں فائرنگ سے 5 افراد کی ہلاکت کے بعد اب تک تقریباً 200 فلسطینیوں کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا جا چکا ہے۔وہیں اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین فلسطینیوں کو گولی مارکر ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی شہر بنائی براک میں فائرنگ سے 5 افراد کی ہلاکت کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جا رہا ہے، جہاں اس واقعے کے بعد سے اب تک تقریباً 200 فلسطینیوں کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اسرائیل نے مغربی کنارے کے اطراف فوج کے اضافی یونٹ تعینات کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ پولیس ہائی الرٹ پر ہے۔ بنائی براک میں فلسطینی نوجوان کی فائرنگ سے 2 یوکرینی اور 2 اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک عرب اسرائیلی اہلکار بھی ہلاک ہو گیا تھا، جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے مشرق میں واقع شہر بنائی براک میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں 5 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، یہ گزشتہ ایک ہفتے کے اندر اس نوعیت کا تیسرا حملہ تھا۔ بنائی براک اور اس سے متصل قصبے رماتگان کے رہائشیوں کے مطابق ایک شخص نے گاڑی چلانے کے دوران راہ گیروں پر فائرنگ کی تھی۔جائے وقوع سے ملنے والی ویڈیو فوٹیج کے مطابق مسلح شخص سیاہ لباس پہنے ہوئے تھا جس نے خود کار ہتھیار سے مختلف افراد کو نشانہ بنایا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل