ہومپاکستانعمران خان پاکستان کے وزیراعظم اور مقبول لیڈر ہیں ان پر دباؤ...

عمران خان پاکستان کے وزیراعظم اور مقبول لیڈر ہیں ان پر دباؤ ڈالنا مضحکہ خیز ہے، روس

عمران خان پاکستان کے وزیراعظم اور مقبول لیڈر ہیں ان پر دباؤ ڈالنا مضحکہ خیز ہے، روس

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم اور مقبول لیڈر ہیں ان پر دباؤ ڈالنا مضحکہ خیز ہے یہ بات روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے آج ہمارے نمایندے اشتیاق ہمدانی کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ اس سوال کہ پاکستان میں بدلتی سیاسی صورت حال جس کے مطابق قومی اسمبلی تحلیل کردی گئی، جس کا مطلب ہے کہ ملک میں جلد سیاسی تبدیلی ہوگی ، کیا روس پاکستان کی نئی قیادت سے روابط برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے؟ کے جواب میں وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ میں آپ کی توجہ اس بات پر مبذول کروانا چاہتی ہوں کہ جہاں 4 اپریل کو میڈیا میں سرکاری ویب سائٹ پر یہ بات شائع کی گئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے جس کے کے اندرنی معاملات خاص طور پر سیاسی میدان میں امریکا کی جانب سے مداخلت کی کوشش کی جا رہی ہے.

جس کا مقصد اپنے سیاسی مقاصد کو حاصل کرنا ہے. پاکستانی وزیراعظم پر دباؤ ڈالا گیا، ان پر زور دیا گیا کہ وہ ماسکو کا دورہ منسوخ کردیں. لیکن جیسے ہی ان تمام امریکی مطالبات کو مسترد کیا گیا تو امریکا نے پاکستان کو سزا دینے کا فیصلہ کرلیا. اور ہم سب نے دیکھا کہ کیسے حکمران جماعت کا ایک بڑا گروپ حکومت کا ساتھ چھوڑ کر حزب اختلاف کے ساتھ جا ملا. اس عمل سے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو تقویت ملی. اس بارے میں وزیراعظم پاکستان نے بھی واضح طور پر کہا کہ اس تمام سیاسی گڑ بڑ کو بیرون ملک سے کنٹرول کیا جا رہا تھا اور پیسہ لگایا جا رہا تھا. ہمیں امید ہے کہ پاکستان کے انتخابی سلسلے میں حصے لینے والے ووٹر اس بات سے واقف ہوں گے. مزید ہم پاکستان کے ساتھ مستقبل میں برابری سطح پر تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل