ہومUncategorizedامریکا نے یوکرین کو ایک آلے کے طور پر استعمال کیا، ماریا...

امریکا نے یوکرین کو ایک آلے کے طور پر استعمال کیا، ماریا زخارووا

امریکا نے یوکرین کو ایک آلے کے طور پر استعمال کیا، ماریا زخارووا

ماسکو اشتیاق ہمدانی
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی کے سوال کہ امریکا اور برطانیہ یوکرین میں خفیہ جنگ لڑ رہے ہیں، ماسکو اس پر کیا موقف رکھتا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی ہے جو کہ سب کو بشمول ماہرین کو بھی نظر آرہا. اس تنازعہ میں ان کا کردار بہت واضح ہے. میں نے آج بھی کہا ہے اور ہم گزشتہ کئی سالوں سے یہ کہہ رہے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات اٹھا کر وہ ہمارے ملک کے خلاف ہائبرڈ جنگ کرنا چاہتے تھے. انہوں نے جنگجوں کو تربیت دی جن کو نیو نازی کہا جاتا ہے. انھیں حکومت کی جانب سے اور ان کی افواج کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا گیا. انہوں نے ایسی قوتوں کو جائز بناتے ہوئے اپنے ہی ملک کے لئے خطرناک بنا دیا، اس کے علاوہ یہ نیو نازی جنگو یوکرینی وزارت صحت کے زیر سایہ حیاتیاتی تجربہ گاہوں کا استعمال کرتے تھے. نیو نازی جنگجوں کو امریکا کے پنٹاگون کی جانب سے مالی امداد فراہم کی جاتی تھی. اس طرح انہوں نے یوکرینی سر زمین کو اپنے ناپاک مقاصد کے لئے استعمال کیا.

نیو نازی ان تجربہ گاہوں میں کیے جانے والے غیر قانونی تجربے یوکرینی شہریوں پر کرتے تھے جو ملک کے جنوب اور مشرق میں رہتے تھے. یہ علاقے روس کی سرحد کے بلکل ساتھ ہیں. جیسا کے آپ جنتے ہیں کہ یہ سرحد روس کی جانب سے کھلی تھی جس وجہ سے یہ تمام عوامل بآسانی دیکھے جا سکتے تھے. مجھے یقین ہے کہ اس ملک کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں تھا وہ یوکرین کو ایک آلے کے طور پر استعمال کر رہے تھے. جس کا مقصد صورت حال کو پورے خطے میں غیر مستحکم کرنا تھا. وہ یوکرین کو روس کے خلاف ہائبرڈ جنگ کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل