ہومUncategorizedسرخ گوشت کا زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے نقصان دہ

سرخ گوشت کا زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے نقصان دہ

سرخ گوشت کا زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے نقصان دہ

ماسکو(صداۓ روس)
سرخ گوشت کا زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے. ایک سائنسی تحقیق نے سرخ گوشت کے انسانی صحت پر مضر اثرات کی تصدیق کی ہے۔ تحقیق میں غذائی نظام میں ورائٹی لانے، مختلف سبزیوں اور پھلوں کے استعمال پر زور دیا ہے جبکہ سرخ گوشت کی مقدار کو کم سے کم رکھنے پر زور دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق انہوں نے تحقیق کے دوران چالیس ہزار امریکی باشندوں کے لائف سٹائل کا 30 سال تک مشاہدہ کیا۔ اس مشاہداتی تحقیق کے نتائج آنے پر معلوم ہوا کہ جو لوگ روزانہ گوشت کھاتے ہیں ان میں دل کی بیماری کا خطرہ 12فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق پروسس شدہ گوشت روزانہ کھانے والے افراد میں دل کی بیماری کا خطرہ 15 فیصد زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سبزیاں، دالیں، سویابین یا دیگر پروٹین سے بھرپور اناج کھانے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ 14 فیصد تک کم ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق 65 سال کی عمر کے بعد سرخ گوشت کے بجائے دیگر صحت مند اشیاء کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ عمر رسیدہ افراد میں ویسے بھی دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ سرخ گوشت میں گائے، بھیڑ، خنزیر، بچھڑے اور ہرن کا گوشت شامل ہیں جبکہ مرغی، بطخ اور دیگر شکار کیے جانے پرندے اس میں شامل نہیں ہیں۔

پروسیسڈ میٹ وہ گوشت ہوتا ہے جسے زیادہ دیر تک رکھا جاتا ہے اور جس کا ذائقہ بدل جاتا ہے۔ اس میں اسے دھویں میں پکایا جاتا ہے، اس میں نمکیات کو شامل کیا جاتا ہے یا پھر گوشت کو خشک کیا جاتا ہے۔ قیمہ پروسیسڈ گوشت میں شامل نہیں ہے۔ لیکن بیکن، ہاٹ ڈاگ، سلیمی، کارنڈ بیف، ہیم اور پیٹے اس میں شامل ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل