ہومانٹرنیشنلروس سے لکڑی اور چاندی کی درآمد روک دی، برطانیہ

روس سے لکڑی اور چاندی کی درآمد روک دی، برطانیہ

روس سے لکڑی اور چاندی کی درآمد روک دی، برطانیہ

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ بیان کے مطابق، برطانیہ کی حکومت نے درآمدی پابندیوں کے تحت روسی مصنوعات کی فہرست میں توسیع کی ہے۔ حکومت نے کہا نئی پابندیوں – جس کا اعلان (جمعرات، 21 اپریل) کو بین الاقوامی تجارت کی سیکریٹری این میری ٹریویلیان اور خزانہ کے چانسلر رشی سنک نے کیا ہے – میں چاندی، لکڑی کی مصنوعات اور روس سے کیویار سمیت اعلیٰ درجے کی مصنوعات پر درآمدی پابندیاں شامل ہوں گی۔ دستاویز میں اشارہ کیا گیا ہے کہ روس اور بیلاروس کی تقریباً 130 ملین پاؤنڈ مالیت کی مصنوعات بشمول ہیرے اور ربڑ پر ٹیرف میں 35 فیصد پوائنٹس کا اضافہ کیا جائے گا۔ برطانیہ نے روس سے لوہے اور سٹیل کی درآمد پر پابندی عائد کی اور 14 اپریل سے روس کو کوانٹم ٹیکنالوجیز، جدید مواد اور لگژری سامان کی برآمد روک دی۔

برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ ہر وہ کام کریں گے جس سے یوکرین کو مدد فراہم کی جا سکے اور روس کو یوکرین میں جاری فوجی آپریشن سے روکا جا سکے. یاد رہے برطانوی وزیر اعظم نے بھارت کا بھی دورہ کیا ہے جس کا مقصد دہلی کو ماسکو سے دور کرنا ہے. برطانوی وزیر اعظم نے بھارت کو روس یوکرین تنازعہ میں روس کی بجائے مغرب کے موقف کے حمایت پر زور دیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل