ہومانٹرنیشنلمگرمچھ نما ڈائنوسار آج سے 23 کروڑ سال قبل دنیا میں گھومتے...

مگرمچھ نما ڈائنوسار آج سے 23 کروڑ سال قبل دنیا میں گھومتے تھے

مگرمچھ نما ڈائنوسار آج سے 23 کروڑ سال قبل دنیا میں گھومتے تھے

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک)
آج سے دو برس قبل مگرمچھ نما ڈائنوسار کی 23 کروڑ سال پرانی ہڈیاں دریافت ہوئی تھیں. یہ مگرمچھ نما ڈائنوسار آج سے 23 کروڑ سال قبل دنیا میں گھومتے تھے. برازیل میں سائنسدانوں نے 23 کروڑ سال پرانے ایسے خوفناک جانور کی ہڈیاں دریافت کی تھیں جو اس دور میں ڈائنوسار کا شکار کیا کرتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس خونخوار جانور کی ہڈیوں کو آج کے مگرمچھ کی قدیم شکل قرار دیا ہے جبکہ اس کا شمار اس دور کے ٹی ریکس ڈائنوسار (سب سے خطرناک ڈائنوسار) میں بھی کیا جارہا ہے۔ برازیل میں ہونے والی اس دریافت نے سائنسدانوں کو بھی حیران کردیا اور اس دریافت کو ‘ڈائنامو سوکس کولیسنسز’ کا نام دیا گیا ہے۔

سائنسدان اس دریافت کو ڈائنوسار کے دور کا سب سے خطرناک جانور قرار دے رہے جو دوسرے جانور اور ڈائنوسار کو چیرپھاڑ کر مار دینے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

سائنسدانوں نے اس دریافت کو ڈائنوسار کے دور کا سب سے خطرناک جانور قرار دیا جو دوسرے جانور اور ڈائنوسار کو چیرپھاڑ کر مار دینے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ محققین روجریگو میولر کے مطابق یہ جانور اپنی 4 ٹانگوں کی مدد سے چل سکتا تھا جبکہ صرف پچھلے پیروں کا استعمال کرکے دوڑ بھی سکتا تھا۔روجریگو میولر کے مطابق یہ جانور اپنی 4 ٹانگوں کی مدد سے چل سکتا تھا جبکہ صرف پچھلے پیروں کا استعمال کرکے دوڑ بھی سکتا تھا۔ اس جانور کے منہ میں گوشت کھانے اور دوسرے جانوروں کو چیڑ پھاڑ کر مار دینے کیلئے تیز دھار دانت بھی موجود تھے۔ تحقیق کے مطابق خونخوار ہونے کے باوجود مرے ہوئے جانور اس کی غذا بنتے کیوں کہ اس کی کھانے کی رفتار دھیمی تھی۔ مضبوط جسامت ہونے کے باوجود دیگر ڈائنو سار کی طرح یہ جانور بھی ناپید ہو گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل