ہومUncategorizedماریوپول میں صورت حال پرسکون ہے زندگی لوٹنے لگی، میئر

ماریوپول میں صورت حال پرسکون ہے زندگی لوٹنے لگی، میئر

ماریوپول میں صورت حال پرسکون ہے زندگی لوٹنے لگی، میئر

ماسکو(صداۓ روس)
ماریوپول کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے رہائشی علاقوں میں کوئی لڑائی نہیں چل رہی ہے۔ زندگی آہستہ آہستہ معمول پر آ رہی ہے۔ شہر میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہے۔ مقامی لوگ اپنے گھروں کی عمارتیں، صحن اور ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں کو تبدیل کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ شہر میں پرامن زندگی لوٹ رہی ہے. دونیسک ریپبلک کے رہنما ڈینس پوشیلین نے 6 اپریل کو ماریوپول کا نیا میئر مقرر کیا۔ کونسٹنٹن ایواشینکو نامی یہ شخص یوکرین کی پارٹی اپوزیشن پلیٹ فارم – فار لائف سے ماریوپول سٹی کونسل کا سابق ممبر اور انجینئرنگ پلانٹ ازووماش کا سی ای او ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خواہش ظاہر کی ہے کہ روسی صدر پوتن سے براہِ راست ملاقات سے جنگ ختم ہو سکتی ہے۔ دارالحکومت کیف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری سے جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ صدر پوتن سے بالمشافہ ملاقات ہے۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ روسی صدر پوتن سے ملنے سے خوفزدہ نہیں ہوں، اگر ماریوپول میں یوکرینی فوجی مارے گئے تو کیف ماسکو کے ساتھ بات چیت ترک کر دے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل