ہومتازہ ترینروسی صدر کی صحت بارے منفی خبروں کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

روسی صدر کی صحت بارے منفی خبروں کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

روسی صدر کی صحت بارے منفی خبروں کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ نے روسی صدر کی صحت بارے منفی خبروں کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا ہے. روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اٹلی کے میڈیا سیٹ براڈکاسٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی صحت پر سوال اٹھاتے ہیں انہیں روسی صدر کے حالیہ غیر ملکی مہمانوں سے رابطہ کرنا چاہیے۔ روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آپ کو ان غیر ملکی رہنماؤں سے پوچھنا چاہئے جنہوں نے حال ہی میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی ہے، بشمول اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس۔ لاوروف نے کہا ایسی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ روسی صدر کی صحت ٹھیک نہیں. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدرپوتن کی صحت کے بارے میں مختلف جھوٹی خبریں مغرب میں گردش کر رہی ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل برطانوی جریدے ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پوتن کی کینسر کی سرجری جلد متوقع ہے، جس کیلئے یوکرین کیساتھ جنگ کے پیش نظر اختیارات روس کی خفیہ ایجنسی کے سابق چیف کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر کے اختیارات چند روز کیلئے روس کی سکیورٹی کونسل کے سربراہ اور خفیہ ایجنسی KGB کے سابق چیف اور صدر پوتن کے دوست نکولائی پیٹروشیف کو دئیے جانے کا امکان ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل