ہومتازہ ترینیوکرین جنگ میں امریکہ براہ راست شامل ہو رہا ہے، روس

یوکرین جنگ میں امریکہ براہ راست شامل ہو رہا ہے، روس

یوکرین جنگ میں امریکہ براہ راست شامل ہو رہا ہے، روس

ماسکو(صداۓ روس)
روس نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ میں امریکہ براہ راست شامل ہو رہا ہے. روس کا کہنا ہے کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کی امریکہ کی طرف سے ہماہنگی، روس کے خلاف فوجی کاروائی میں واشنگٹن کی براہ راست شمولیت کے مترادف ہے۔ روسی پارلیمنٹ کے دوما کے اسپیکر ویاچسلاف وولودین نے، جو اکثر کریملن کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، ٹیلیگرام چینل پر اپنی پوسٹ میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن بنیادی طور پر فوجی آپریشن کو تیار اور اسے ہماہنگ کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں وہ ہمارے ملک کے خلاف فوجی کاروائی میں براہ راست شامل ہو رہا ہے۔

ویاچسلاف وولودین نے کہا کہ یوکرین میں اس وقت غیر ملکی مشیر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یوکرین میں سنہ 2019 کے انتخابات میں زلنسکی کے اقتدار میں پہونچنے کو فوجی بغاوت کے مترادف قرار دیا۔ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے روس کی فوجی پیشرفت کو روکنے کے لئے یوکرین کے لئے فوجی امداد بڑھا دی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل