ہومانٹرنیشنلایرانی دارالحکومت تہران میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کا افتتاح

ایرانی دارالحکومت تہران میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کا افتتاح

ایرانی دارالحکومت تہران میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کا افتتاح

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایرانی دارالحکومت تہران میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کا افتتاح ہوا ہے. ایرانی میڈیا سے موصول اطلاعات کے مطابق ایران کے ادارہ ثقافت کی منتظمہ کمیٹی اور دنیا کے تیس ملکوں کے ناشرین کی شرکت سے تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کا افتتاح ہوگیا۔

تہران میں مصلائے امام خمینی میں کتابوں کی تینتیسویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز بدھ کو ہوا ہے جبکہ یہ نمائش اکیس مئی تک جاری ہے گی۔ ایران کے نائب وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی اور کتابوں کی اس نمائش کی منتظمہ کمیٹی کے سربراہ یاسر احمدوند نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی تینتیسویں بین الاقوامی نمائش کو آنلائن بھی دیکھے جانے کا اہتمام کیا گیا ہے اور کتاب ڈاٹ آئی آر پر وزٹ کر کے اس نمائش کو آںلائن بھی دیکھا جا سکتا ہے اور کتابوں اور مطالعے کے شوقین حضرات محظوظ ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بین الاقوامی نمائش میں ایک سو ستر غیر ملکی ناشرین نے بھی چھیاسٹھ اسٹالوں میں اپنی کتابوں کے ذریعے شرکت کی ہے۔ ایران کے نائب وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی اور کتابوں کی اس نمائش کی منتظمہ کمیٹی کے سربراہ یاسر احمدوند نے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے قطر کی شرکت کی قدردانی کی اور کہا کہ جلد ہی تہران میں کتابوں کی اس نمائش میں قطر کے وزیر ثقافت کی میزبانی کی جائے گی

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل