ہومپاکستانتحریک انصاف کے رہنما شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑے گئے اور ڈرائیور پر تشدد بھی کیا گیا۔

جبکہ فواد چوہدری نے اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغوا کیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل