ہومتازہ ترینصدر پوتن کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں، ترکیہ

صدر پوتن کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں، ترکیہ

صدر پوتن کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں، ترکیہ

انقرہ انٹرنیشنل ڈیسک
ترک صدر رجب طیب اردگان کے مرکزی مشیر عاکف کاگتے کیلک نے میڈیا کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دورہ استنبول کی تیاریاں جاری ہیں. کیلک نے روسی صدر کے ترکیہ کے ممکنہ دورے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ہمارے ملک میں تیزی سے تیاریاں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پوتن کے ممکنہ دورہ کے حوالے سے روس اندرونی حالات کی وجہ سے شیڈول پر کام کر رہا ہے؛ تاہم دورے کی تاریخ کے بارے میں ابھی بات چیت جاری ہے۔

یاد رہے اس سے قبل 16 اگست کو شاٹ ٹیلیگرام چینل نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روسی صدر اور اردگان کی ملاقات 31 اگست کو ہوسکتی ہے. 3 اگست کو کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے واضح کیا کہ دونوں صدور کے درمیان ملاقات کی جگہ اور صحیح تاریخ پر سفارتی ذرائع سے بات چیت کی جائے گی۔ اس بیان کے ایک روز قبل پیسکوف نے کہا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے مقام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور ضروری نہیں کہ یہ ترکیہ ہی ہو۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں