جوہانسبرگ میں پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، درجنوں افراد ہلاک
پریٹوریہ انٹرنیشنل ڈیسک
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 73 افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک بچے سمیت اب تک 73 افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جوہانسبرگ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی صبح لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جوہانسبرگ میں عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیق کی جارہی ہے۔
Meilleure application de contrôle parental pour protéger vos enfants – Moniteur secrètement secret GPS, SMS, appels, WhatsApp, Facebook, localisation. Vous pouvez surveiller à distance les activités du téléphone mobile après le téléchargement et installer l’apk sur le téléphone cible.