ہومتازہ ترینملک میں طویل دورے کرنے والے سیاحوں کا تعلق روس سے ہے،...

ملک میں طویل دورے کرنے والے سیاحوں کا تعلق روس سے ہے، انڈونیشیا

ملک میں طویل دورے کرنے والے سیاحوں کا تعلق روس سے ہے، انڈونیشیا

جکارتہ انٹرنیشنل ڈیسک
انڈونیشین امیگریشن حکام کے حوالے سے جاری کردہ انڈونیشیائی پورٹل کاتاداٹا کی رپورٹ کے مطابق روسی سیاح انڈونیشیا کے اپنے دورے کے دورانیے کے لحاظ سے سیاحوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں جس کے مطابق ایک اوسطاً روسی سیاح 46 دن تک ملک میں رہا. مرکزی شماریات کے دفتر نے بتایا کہ جولائی 2023 تک انڈونیشیا آنے والے غیر ملکی سیاحوں کا اوسط سیاح ملک میں 8 دن رہا۔ تاہم روس سے آنے والے سیاحوں نے انڈونیشیا میں سب سے طویل قیام کیا جو کے اوسطاً 46 دن تک ہے.

رپورٹ کے مطابق دوسری جانب انڈونیشیا کا دورہ کرنے والے ہانگ کانگ سے آنے والے سیاحوں کے ملک میں قیام کا دورانیہ وقت کے لحاظ سے سب سے کم اوسط 2 دن ریکارڈ کیا گیا. اطلاعات کے مطابق جولائی 2023 میں مجموعی طور پر 1.12 ملین سیاحوں نے انڈونیشیا کا دورہ کیا۔ اس عرصے کے دوران انڈونیشیا کا دورہ کرنے والے زیادہ تر غیر ملکی سیاحوں کا تعلق ملائیشیا سے تھا –

انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں