ہومپاکستانسندھ : کچے کے علاقے میں راکٹ کا دھماکہ، 13 افراد جاں...

سندھ : کچے کے علاقے میں راکٹ کا دھماکہ، 13 افراد جاں بحق و زخمی

سندھ : کچے کے علاقے میں راکٹ کا دھماکہ، 13 افراد جاں بحق و زخمی

اسلام آباد (صداۓ روس)
راکٹ کے دھماکے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے گھوڑہ گھاٹ کے ایک گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق راکٹ کا گولہ بچوں کو زرعی زمین سے ملا تھا۔ ایس ایس پی روحل کھوسو نے بتایا ہے کہ تفتیش کے مطابق بچے راکٹ کا گولہ گھر لے آئے تھے جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ روحل کھوسو کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ گولا پھٹنے سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔ کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں