ہومانٹرنیشنلبھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک اسپتال میں ادویات کی قلت31 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک اسپتال میں ادویات کی قلت31 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک اسپتال میں ادویات کی قلت31 افراد ہلاک

دہلی انٹرنیشنل ڈیسک
بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناندیڑ میں واقع ایک سرکاری اسپتال میں مبینہ طور پر مزید ٧ مریضوں کی موت کے بعد اس اسپتال میں مرنے والوں کی تعداد ٣١ ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق پیر کو اطلاع ملی تھی کہ مہاراشٹر کے شہر ناندیڑ میں ڈاکٹر شنکر راؤ چوان گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں گزشتہ ٢٤ گھنٹے میں ٢٤ مریضوں کی موت ہوگئی ہے جن میں ١٢ شیر خوار بچے شامل تھے۔ دریں اثنا، آج منگل کو مذکورہ سرکاری اسپتال میں ٧ مزید اموات کی خبریں ہیں۔ اس طرح مبینہ طور پر مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ٣١ ہو گئی ہے۔

ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور متعلقہ وزرا کے ساتھ ساتھ محکمہ کے سکریٹریوں کو ناندیڑ جا کر معائنہ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس الزام کی تردید کی کہ اموات ادویات اور طبی عملے کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہوئیں۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی میڈیا ذرائع نے اسپتال انتظامیہ کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ اموات دواؤں کی قلت کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر حکومت نے ان اموات کی تحقیقات کے لئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ مہاراشٹر کے میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر حسن مشرف نے اس واقعے کے بارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کا جائزہ لینے کے لئے اسپتال جائیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں