ہومانٹرنیشنلمغرب سالوں سے روس کیخلاف جنگ کی تیاری کر رہا تھا، نیٹو...

مغرب سالوں سے روس کیخلاف جنگ کی تیاری کر رہا تھا، نیٹو کا اعتراف

مغرب سالوں سے روس کیخلاف جنگ کی تیاری کر رہا تھا، نیٹو کا اعتراف

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
نیٹو کے رکن ممالک یوکرین کی جنگ سے کئی سال قبل روس کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ نیٹو کی فوجی کمیٹی کے سربراہ راب باؤر نے اعتراف کیا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک یوکرین کی جنگ شروع ہونے سے برسوں پہلے سے روس کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ باؤر نے مزید کہا کہ اس تنظیم کے منصوبوں کے مطابق، ماسکو کے ساتھ تصادم کی صورت میں، نیٹو افواج کی تعداد کو روس کی سرحدوں پر پہلے تیس دنوں میں تقریباً تین لاکھ افراد تک بڑھانا طے پایا ہے۔

اسی دوران روسی سلامتی کونسل کے نائب دیمتری میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ مغرب، یوکرین کو بھاری ہتھیار بھیج کراور نازی ازم کو بڑھاوا دے کر دنیا کو ایک ایسی عالمی جنگ کے قریب لا رہا ہے جو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے دیکھنے میں نہیں آئی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

101 تبصرے

  1. Telegram – 跨设备的安全聊天应用: Telegram提供跨设备的安全聊天体验。下载最佳的即时通讯应用之一。[Telegram – Secure Chatting Across Devices: Telegram offers a secure chatting experience across devices. Download one of the best instant messaging apps.]https://www.telegramchinese.org
    frclt86keh

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں