ہومانٹرنیشنلبھارت کے خلاف کینیڈا کے الزامات سنگین ہیں، امریکہ

بھارت کے خلاف کینیڈا کے الزامات سنگین ہیں، امریکہ

بھارت کے خلاف کینیڈا کے الزامات سنگین ہیں، امریکہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ خالصتان حامی علیحدگی پسند شخص کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق کینیڈا کے الزامات “سنگین” ہیں اور ان کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے۔ واشنگٹن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے کو آرڈینیٹر جان کربی نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ کینیڈا کے دعووں پر تب تبادلہ خیال کیا گیا جب ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ہمارے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے گزشتہ ہفتے یہاں ملاقات کی۔

جان کربی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ “ہم یقینی طور پر ان دونوں ممالک پر چھوڑ دیں گے کہ وہ اپنے باہمی تعلقات کے بارے میں بات کریں۔” ان کا کہنا تھا کہ “ہم واضح کر چکے ہیں، یہ الزامات سنگین ہیں، ان کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے اور یقیناً جیسا کہ ہم پہلے کہہ چکے ہیں، ہم ہندوستان سے ان تحقیقات میں فعال طور پر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہیں۔”

ممنوعہ خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نِجر کو گزشتہ ١٨ جون کو برٹش کولمبیا (کینیڈا) کے سرے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ بھارت نے نِجر کو سنہ ٢٠٢٠ میں دہشت گرد قرار دیا تھا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ممکنہ ملوث ہونے کے الزامات کے بعد ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ بھارت نے ان الزامات کو “مضحکہ خیز” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاتھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں