ہومانٹرنیشنلفوج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہے، یمنی...

فوج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہے، یمنی آرمی چیف

فوج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہے، یمنی آرمی چیف

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ اور یمنی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے اپنے ملک کی فوج کو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ اور یمنی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف مہدی المشاط نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ آج غزہ میں دشمن کے جرائم کوئی نئی بات نہیں ہیں بلکہ اس کی تشکیل کے بعد سے ہی اس کے ریکارڈ میں انسانیت مخالف جرائم رہے ہیں۔

مہدی المشاط نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کی طرف سے فلسطین اور قدس کا دفاع اور اس عظیم جنگ اور مشکل حالات میں غزہ کی ہماری حمایت یمن، یمنی قوم اور پوری انسانیت کا دفاع ہے۔

انہوں نے اپنے ملک کی مسلح افواج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں کی جانب سے عنقریب سامنے آنے والے خطرات اور کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر ہمیں اور آپ کو دشمنوں پر کاری ضرب لگانے کے لیے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لانا ہے۔ یمن کے اس اہلکار نے یمن کے خلاف اسرائیلی حکومت اور امریکہ کی دھمکیوں کے جواب میں اپنے ملک کی مسلح افواج کو حکم دیا کہ ہر ممکنہ صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کی سطح کو بڑھایا جائے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

203 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں