ہومانٹرنیشنلیوکرین کی شکست سے دنیا میں امریکہ کی عزت خاک میں مل...

یوکرین کی شکست سے دنیا میں امریکہ کی عزت خاک میں مل جائے گی، سابق یوکرینی صدر

یوکرین کی شکست سے دنیا میں امریکہ کی عزت خاک میں مل جائے گی، سابق یوکرینی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
یوکرین کے سابق صدر لئونید کوچما نے برطانوی اخبارگارڈین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگران کا ملک روس کے ساتھ جنگ میں شکست سے دوچار ہوتا ہے تو دنیا میں امریکہ کی عزت خاک میں مل جائے گی۔ کوچما نے کہا کہ کیف کو امید ہے کہ امریکی صدر جو بائيڈن اس ملک کی کانگریس میں کیف کے لئے فوجی بجٹ منظور کرا لیں گے۔
یوکرین کے صدر ولودیمیرزیلنسکی نے واشنگٹن سے کیف کی حمایت جاری رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ امریکی ہتھیار یوکرین میں روس کو شکست سے دوچارکرسکتے ہيں ۔ یوکرین کے صدر نے اس سے پہلے اعتراف کیا تھا کہ روس کے خلاف اس کے جوابی حملوں سے متوقع نتائج حاصل نہيں ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے وزیرخارجہ دیمیترو کولبا اور ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹرسیجارتو نے بریسلز میں ایک دوسرے سے ملاقات کی اور یورپی یونین سے کیف کے الحاق کے بارے میں گفتگو کی -ہنگری جس کے روس سے اچھے تعلقات ہيں یورپی یونین میں کیف کے الحاق کی مخالفت کرسکتا ہے۔

درایں اثنا یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کولبا نے یورپی یونین میں یوکرین کے الحاق کی تجویز مسترد ہونے کے انجام کی بابت خبردار کیا ہے ۔ یوکرین کے وزیرخارجہ نے کہا کہ یوکرین کے الحاق سے متعلق یورپی یونین کی مخالفت یوکرین کے عوام کے منھ پربھاری طمانچہ ہوگا۔

دوسری جانب امریکی وزيرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہ جن کا ملک دیگر مغربی ممالک کے ساتھ مل کر یوکرین اور اسرائیلی حکومت کی اسلحہ جاتی حمایت کر رہا ہے اور اس کی یہ حمایت یوکرین اور غزہ میں جنگ میں شدت آنے کا باعث بنی ہے، کانگریس سے یوکرین اور اسرائیلی حکومت کے لئے فوری طور پر سو ارب ڈالر سے زیادہ کی فوجی مدد کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

208 تبصرے

  1. buy generic propecia without a prescription buy cheap propecia without rx or get generic propecia without insurance
    https://images.google.gm/url?sa=t&url=https://finasteride.store cost propecia without insurance
    [url=https://cse.google.co.zw/url?q=https://finasteride.store]propecia online[/url] buy generic propecia without a prescription and [url=http://yslit.com/home.php?mod=space&uid=662568]cheap propecia no prescription[/url] buying propecia online

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں