ہومتازہ ترینخود ساختہ اسیری

خود ساختہ اسیری

شاہ نواز سیال

دنیاخوبصورت چیزوں کا مرکز ہونے کے باوجود قدرتی حسن کھورہی ہے,ایسا کیوں ہے یہ ایک خوفناک المیہ ہے,جس کے لیے دنیا بنی, اسی کی خود سے نہیں بن پارہی, دوسروں کو پانے کے لیے اپنے سارے, خسارے خود کر رہا ہے ,کائنات کی حسین ترین نشانیوں میں سے بہترین نشانی انسان ہے مگر وہ سب کچھ پا کر بھی ,اپنے آپ کو پامال کر رہا ہے خود سے بے خبر رہ کر دوسروں کو باخبر رکھنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے-
برصغیر کے بٹوارے کے بعد وجود میں آنے والے دونوں ممالک میں ویسے تو کئی قدریں مشترکہ ہیں لیکن فی الحال ہم سماجی مسائل کا جائزہ لیںتے ہیں , دونوں اطراف وسائل اور مسائل دو مختلف لوگوں کے پاس ہیں ,مسائل مخلص اور مفلس کے پاس, وسائل اور آسائش طاقتور لوگوں کے پاس , دونوں اطراف کے غریب لوگوں میں پیاس, یاس اور لحاظ شاید ایک جیسا ہے, غیر انسانی رویے ,بری خصلتیں ,مالدار لوگوں میں زیادہ ہیں, کیوں کہ وہ طاقت میں زیادہ ہیں باقی مذہبی, سیاسی, سماجی, شدت پسندی دونوں جانب مساوی ہے اور دونوں مساویانہ حقوق دینے کے دعویدار ہیں-
ماضی میں ایک طرف اسیری کی لہر اناڑی کے حق چلائی گئ اور دوسری طرف کھلاڑی کے حق میں چلائی گئی دونوں جانب عوام چلا اٹھی ایک نے مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دیا , عوام سے سب کچھ چھین لیا مگر دھوکہ دیا ,اور دوسری جانب سیاسی انتہا پسندی کے ذریعے ,سارے عوامی سہولیات کےذرائع ختم کرنے کی ناکام کوششیں کی گئیں, عدالتیں, عداوتیں اور کبھی صادقتیں دیتی رہیں,بے بچاری عوام نے بہت کچھ جھیلا لاقانونیت عروج پر رہی ہے , اب پتہ چلا کہ عوام جہاں اسیر تھی وہاں نو عمر بڑھیا کے سامنے ملک اسیر تھا کھلاڑی ذلیل تھا, انسان حقیر تھا رشوت خور باضمیر تھا پنجاب کا وزیر اعلی ذہنی علیل تھا آئین تحلیل تھا کھلاڑی کو لانے والا بے تو قیر تھا, مقدمات کا سامنا کرنے والا شریف تھا-
وقت بدلا, حالات بدلے, اسیر بدلے ,رہ گیر بدلے ,حریف بدلے,دستگیر بدلے سیاسی مشیر بدلے اب عوام چاہتی ہےہمارا نصیب بدلے ,پاکستان بدلے-
ہمارے نوجوان کی بہت ساریں غیر ضروری ترجیحات نے ان کی حیات تنگ کردی ہے یہاں کا نوجوان کئی فرضی خولوں میں جکڑا ہوا ہے, کبھی خاندان میں,کبھی برادی میں ,کبھی سیاست میں ,کبھی مذہب میں,کبھی شخصیت پسندی میں,کبھی ذاتی پسند میں, یہ ایسے خول ہیں جو ہر جگہ اور ہر موقع پر نوجوان کو جکڑ لیتے ہیں بعض اوقات نوجوان نہ چاہتے ہوئے بھی لوگوں کی چاہت کا شکار ہو جاتا ہے یہ معاشرتی بے ایمانیاں لوگوں کا ایمان چاٹ رہی ہیں جیسے ماضی اور حال میں ایک شخص کی اسیری نے نئی نسل کی ساری تاثیر لےلی بعد میں پتہ چلا وہ خود کہیں غلط جگہ اسیر تھا, جہاں اسیر تھا وہ پنجاب کی ساری تاثیر کھاگئی-
ماضی کے اسیر ,وقت کے دلپذیر اپنے آشیانے پر بیٹھک لگائے, لوگوں سے لگاؤ لگانے کے راستے تلاش کر رہے ہیں گزرے ہوئے دور کے ناپاک لوگ ڈرائی کلین ہونے کےلیے خانوادوں سمیت جارہے ہیں,یہ قوم پھر خودساختہ اسیر ہورہی ہے –

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

158 تبصرے

  1. 저희는 구글 계정 판매 전문 회사입니다.우리의 구글 계정은 이메일, 문서, 캘리더, 클라우드 저장 등의 기능을 포함한 포괄적인 디지털 솔루션을 제공합니다.구글 계정을 통해 우리는 사용자에게 효율적인 협업 플랫품을 제공하여 개인과 팀이 일과 삶을 더 스마트하게 관리할 수 있도록 지원합니다.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں