ہومپاکستاناشتعال انگیزی کا جواب دینے کاحق محفوظ رکھتے ہیں، پاکستان

اشتعال انگیزی کا جواب دینے کاحق محفوظ رکھتے ہیں، پاکستان

اشتعال انگیزی کا جواب دینے کاحق محفوظ رکھتے ہیں، پاکستان

اسلام آباد (صداۓ روس)
دفتر خارجہ نے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ٹیلیفونک رابطے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے کمپالا میں ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دوران گفتگو جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستانی حدود میں ایران کا حملہ پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور پاک ایران دوطرفہ تعلقات کی روح کے بھی منافی ہے، ہم ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب پر واضح کیا کہ پاکستان اس اشتعال انگیز کارروائی کا جواب دینے کاحق محفوظ رکھتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ دہشت گردی خطے کےلیے ایک مشترکہ خطرہ ہے، یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگراں وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ خطے کے کسی بھی ملک کو اس خطرناک راستے پر نہیں چلنا چاہیے۔ترجمان کے مطابق نگراں وزیر خارجہ یوگنڈا میں غیر وابستہ تحریک کے وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں