ہومتازہ ترینروسی میزائلوں نے یوکرین میں فرانسیسی کرائے کے فوجیوں کو نشانہ بنایا،...

روسی میزائلوں نے یوکرین میں فرانسیسی کرائے کے فوجیوں کو نشانہ بنایا، ماسکو

روسی میزائلوں نے یوکرین میں فرانسیسی کرائے کے فوجیوں کو نشانہ بنایا، ماسکو

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرائنی سروس میں موجود ٦٠ سے زائد غیر ملکی کرائے کے فوجیوں، جن میں سے زیادہ تر فرانسیسی ہیں، کو خارکوف میں ایک عمارت پر میزائل حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ خارکوف مشرق میں یوکرائن کا ایک بڑا فوجی گڑھ ہے اور یہ روسی سرزمین پر راکٹ حملوں کے لیے لانچنگ پیڈ بھی رہا ہے، جس میں ٣٠ دسمبر کو بیلگوروڈ میں ہونے والا قتل عام بھی شامل ہے جس میں ٢٥ افراد ہلاک اور ١٠٠ سے زیادہ زخمی ہوئے۔

روسی وزارت نے دفاع نے کہا کہ ١٦ جنوری کی شام کو روس کی مسلح افواج نے خارکوف شہر میں غیر ملکی جنگجوؤں (جن میں اکثریت فرانسیسی کرائے کے فوجیوں کی تھی) کے عارضی اسمبلی پوائنٹ پر انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے والے جدید ترین میزائلوں سے حملہ کیا. اس حملے کے نتیجے میں، وہ عمارت جس میں کرائے کے فوجی موجود تھے مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ روسی فوج نے مزید کہا کہ ٦٠ سے زیادہ عسکریت پسند مارے گئے جب کہ ٢٠ سے زیادہ کو اسپتال لے جایا گیا۔

واضح رہے یہ حملہ عین اسی دن ہوا جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا کہ پیرس “روس کو یوکرین میں جیتنے کی اجازت نہیں دے سکتا اور کیف کو جدید کروز میزائل اور سینکڑوں بم بھیجنے کا وعدہ کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں