ہومپاکستانپاکستان کا جوابی حملہ، ایران کی سرزمین پر متعدد میزائل حملے

پاکستان کا جوابی حملہ، ایران کی سرزمین پر متعدد میزائل حملے

پاکستان کا جوابی حملہ، ایران کی سرزمین پر متعدد میزائل حملے

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے ایران کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ ایرانی اشتعال انگیزی پر پاکستان نے ایران میں علیحدگی پسند گروپوں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے تین ٹھکانوں میں نصف درجن سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس جوابی کارروائی کیلئے پاکستان نے ائیر فورس، راکٹس، ڈرونز، کلر ڈرونز، لائٹرنگ میونیشنز کا استعمال کیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پاکستان فوج کی خبریں شیئر کرنے والے آفیشل اکاؤنٹ نے پاکستان کے جواب وار کی تصدیق کی اور بتایا کہ ایران میں بلوچ دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاع ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے یہ حملہ ایک روز قبل ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں کیا۔ ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میزائل داغے جانے کے معاملے پر پاکستان نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

اس ضمن میں دفترِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے، آج کی کارروائی کا واحد مقصد پاکستان کی اپنی سلامتی اور قومی مفاد کا حصول تھا، پاکستان کی سلامتی اور قومی مفاد کےحصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کبھی اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گا، ایران برادر ملک ہے اور پاکستانی عوام ایرانی عوام کے لیے عزت اور محبت رکھتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ دہشت گردی سمیت مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بات چیت اور تعاون پر زور دیا، آئندہ بھی مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل ایرانی سرکاری ٹی وی نور نیوز کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان میں جیش العدل کے دو ہیڈ کوارٹرز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ حملہ جیش العدل کیمپ پر پنجگور رائفلز کے علاقے سبز کوہ، چیدگی سیکٹر میں ہوا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں