ہومشوبزبھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے گریجویشن کی سند حاصل کرلی

بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے گریجویشن کی سند حاصل کرلی

بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے گریجویشن کی سند حاصل کرلی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بالی وڈ حسینہ ٹوئنکل کھنہ نے ٥٠ سال کی عمر میں اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے گریجویشن کی سند حاصل کرلی۔ سال ١٩٩٥ میں فلم ’برسات‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ نے کئی سپر اسٹار زکے ساتھ کام کیا لیکن ان کی بیشتر فلمیں فلاپ ہی ہوئیں۔ اس کے باوجود وہ بالی وڈ متوالوں کے دلوں پر راج کرتی آرہی ہیں۔ گزشتہ روز ٹوئنکل کھنہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جو ان کی خود کی گریجویشن سریمنی کی ہے۔

ٹوئنکل کھنہ نے لندن کی ’گولڈاسمتھ یونیورسٹی‘ میں دو سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد گریجویشن کی سند حاصل کرلی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں وہ سبز ساڑھی میں ملبوس ہیں اور گریجویشن کی مناسبت سے سیاہ گاؤن اور کیپ پہنی ہوئی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں