ہومتازہ ترینارجنٹائن کے برکس میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کو افسوس کے...

ارجنٹائن کے برکس میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کو افسوس کے ساتھ قبول کیا، کریملن

ارجنٹائن کے برکس میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کو افسوس کے ساتھ قبول کیا، کریملن

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ ماسکو ارجنٹائن کے برکس میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کا احترام کرتا ہے لیکن ساتھ ہی اس سے مایوس بھی ہوا ہے۔ روس کے صدارتی ترجمان نے کہا کہ یقیناً یہ افسوسناک ہے لیکن یہ ارجنٹائن کا خود مختار حق ہے اور ہم بیونس آئرس کے کسی بھی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ کریملن کے ترجمان نے کہا کہ ارجنٹائن کے لوگوں نے اپنی قیادت کا انتخاب کیا ہے اور ان کی قیادت سمجھتی ہے کہ برکس فارمیٹ میں حصہ لینے کا یہ غلط وقت ہے۔ پیسکوف نے بتایا کہ برکس میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہشمند ممالک کی لائن کافی لمبی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اطمینان بخش ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ بہت سے ممالک ارجنٹائن کے برعکس برکس میں شامل ہونے کے اقدام کو اپنے قومی مفادات میں سمجھتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں