ہومپاکستانپاکستان اور روس نے کھیلوں سے متعلق یاداشت پر دستخط کردئیے

پاکستان اور روس نے کھیلوں سے متعلق یاداشت پر دستخط کردئیے

پاکستان اور روس نے کھیلوں سے متعلق یاداشت پر دستخط کردئیے

ماسکو : اشتیاق ہمدانی

پاکستان اور روس کے درمیان کھیلوں کے فروغ سے متعلق باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ۔ اس معاہدے پر آج ماسکو میں پاکستان کے روس میں سفیر محمد خالد جمالی نے پاکستان وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے اور روس کی وزارت کھیل کے وزیر اولیگ ماتیتسین نے دستخط کیے . اس یاداشت کے تحت روس اور پاکستان کے درمیان کھیلوں کے مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر تعاون کیا جائے گا ۔ تعاون کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر کھیل ، خصوصی افراد کے کھیل ، کھیل کی تعلیم اور سائنس ، کھیلوں کی ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر شامل ہیں ۔ اس یاداشت کے تحت باہمی ٹریننگ ، سیمنار ، اور کھیلوں کے وفود کے تبادلے بھی شامل ہیں ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں