ہومانٹرنیشنلجرمنی میں ریلوے کے بعد ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ملک گیر...

جرمنی میں ریلوے کے بعد ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ملک گیر ہڑتال

جرمنی میں ریلوے کے بعد ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ملک گیر ہڑتال

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمنی میں ہوائی اڈوں کے سیکورٹی عملے کی ملک گیر ہڑتال جاری ہے جس سے مسافروں کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق انتظامیہ اور ایوی ایشن سکیورٹی کمپنیوں کی ایسوسی ایشن (بی ڈی ایل ایس) کے ساتھ کئی ادوار کے مذاکرات ہوئے جو ناکام رہے جس کے نتیجے میں جرمنی کے تمام ہوائی اڈوں کے سیکورٹی عملے نے ہڑتال کردی۔ ہڑتال کرنے والے افراد کا بنیادی مطالبہ فی گھنٹہ اجرت میں دو یورو اسی سینٹ اضافہ کرنا ہے۔

جرمنی کے سب سے بڑے ایئرپورٹ فرینکفرٹ سمیت تمام اہم ہوائی اڈوں پر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ پروازیں گیارہ اہم ہوائی اڈوں پر سیکورٹی عملے کی ہڑتال کی وجہ سے منسوخ ہوئی ہیں۔

جرمنی کی ایئرپورٹ ایسوسی ایشن، اے ڈی وی، کے مطابق ملک کے گیارہ بڑے ہوائی اڈوں پر سیکورٹی عملے کی ہڑتال کے باعث ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا ان میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہڑتال سے دو لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہوں گے۔ یہ ہڑتال بدھ کی رات سے شروع ہوئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں