ہومتازہ ترینروس میں ٹینکوں کی پیداوار میں پانچ گنا اضافہ ہوا، صدر پوتن

روس میں ٹینکوں کی پیداوار میں پانچ گنا اضافہ ہوا، صدر پوتن

روس میں ٹینکوں کی پیداوار میں پانچ گنا اضافہ ہوا، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے خصوصی فوجی آپریشن سے وابستہ ایک فورم کے شرکاء سے ملاقات کے دوران بتایا کہ خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے روس میں ٹینکوں کی پیداوار میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے اور آٹوموبائل کی پیداوار میں سات گنا اضافہ ہوا ہے. روسی ریاست کے سربراہ نے کہا کہ خصوصی آپریشن کے آغاز کے بعد سے فوجیوں کو مختلف قسم کے ڈرونز اور آرٹلری گولہ بارود کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے. روسی صدر نے مزید بتایا کہ انفنٹری فائٹنگ گاڑیوں کی پیداوار میں ٣.٥ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ صدر پوتن نے کہا کہ قومی دفاعی صنعت کی پیداوار مسلسل بڑھ رہی ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ روس کی دفاعی صنعت کے پلانٹ اب بہت زیادہ کام کر رہے ہیں یوں کہہ لیں کہ مسلسل تین شفٹوں میں بنیادی طور پر مختلف گاڑیوں کی پیداوار میں مہارت حاصل کی جا رہی ہے، جبکہ پیداواری حجم میں روز مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں