ہومانٹرنیشنلامریکہ کو روس اور چین دونوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا...

امریکہ کو روس اور چین دونوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے، امریکی عہدیدار

امریکہ کو روس اور چین دونوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے، امریکی عہدیدار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یو ایس نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی ایڈمنسٹریٹر جِل ہیروبی نے ٢٠٢٤ نیوکلیئر ڈیٹرنس سمٹ کو بتایا کہ امریکہ کو اگلی دہائی میں بیک وقت روس اور چین دونوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ جِل ہیروبی کے مطابق روس بیلاروس میں اپنے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی سمیت غیر مستحکم رویے کا مظاہرہ کر رہا ہے، اور ممکنہ طور پرامریکہ کے ساتھ ہتھیاروں کے کنٹرول کے مذاکرات کو سختی سے مسترد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ چین ہائیپرسونکس جیسی جدید ٹیکنالوجیز اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کرواتے ہوئے اپنے جوہری ہتھیاروں کو تیز رفتاری سے جدید اور وسعت دے رہا ہے۔ نتیجتاً امریکی سٹریٹجک کمانڈ اور دو طرفہ سٹریٹجک پوسچر کمیشن دونوں واضح ہیں -۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس دہائی میں اب ہمیں دو قریبی جوہری طاقتوں کو روکنے کے لیے تیار ہونا چاہیے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں