ہومپاکستانپی آئی اے کے 268 ارب روپے کے قرضے پر 322 ارب...

پی آئی اے کے 268 ارب روپے کے قرضے پر 322 ارب روپے کا سود ادا کیا جائے گا

لاہور (صداۓ روس)
پی آئی اے کے 268 ارب روپے کے قرضے پر 322 ارب روپے کا سود ادا کیا جائے گا، نجی بینک آئندہ دس برسوں میں مجموعی طور پر 572 ارب روپے حکومت سے وصول کریں گے، ٹیکس ادا کرنے والوں پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے قرض سے متعلق تشویش ناک انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے ذمے قرض کی ادائیگی کیلئے ٹیکس ادا کرنے والوں پر اضافی بوجھ ڈلنے کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت اور نجی بینکوں کے درمیان پی آئی اےکے 268 ارب روپے قرض کو ری شیڈول کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے ۔ اس معاہدے کے تحت پی آئی اے کا قرض اب سرکاری قرض بن جائے گا، یعنی سرکاری ایئرلائن کا قرض اور اس پر واجب الادا سود کی ادائیگی کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

بینکوں نے رضامندی ظاہر کی ہے کہ پی آئی اے کے قرض کو مزید 12 فیصد یا 32 ارب 20 کروڑ روپے سالانہ سود پر مزید 10 سال کے لیے ری شیڈول کردیا جائے گا۔

یوں حکومت اوربینکوں کے درمیان اس مفاہمت کے نتیجے میں بینکوں کو آئندہ 10 سال کے دوران مجموعی طور پر صرف سود کی مد میں 322 ارب روپے ملیں گے، جبکہ پی آئی اے کے اصل قرض کی رقم 268 ارب روپے ہے۔ یوں نجی بینک آئندہ 10 سالوں میں پی آئی اے کو دیے گئے قرض کی واپسی کی مد میں مجموعی طور پر 572 ارب روپے حاصل کریں گے۔ یہ تمام رقم حکومت کی جانب سے بجٹ سے ادا کی جائے گی، یعنی پی آئی اے کا قرض اتارنے کیلئے حکومت ٹیکس ادا کرنے والوں پر اضافی بوجھ ڈالے گی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے قرض کی ادائیگی کے اس پلان کو وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی حمایت تو حاصل ہے، تاہم نگران وزیر خزانہ کو اس پلان پر تحفظات تھے، تاہم اس کے باوجود انہوں نے اس پلان کی منظوری کی حمایت کر دی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں