ہومتازہ ترینصدر پوتن کی جانب سے شمالی کوریا کے صدر کیلئے روسی ساختہ...

صدر پوتن کی جانب سے شمالی کوریا کے صدر کیلئے روسی ساختہ کار کا تحفہ

صدر پوتن کی جانب سے شمالی کوریا کے صدر کیلئے روسی ساختہ کار کا تحفہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو روسی ساختہ کار تحفہ میں پیش کی۔ تاہم اس کار کے میک اور ماڈل کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ برس ستمبر میں روس کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما نے روسی ساختہ اورس لگژری کار کا معائنہ کیا۔ کے سی این اے کے مطابق یہ تحفہ ورکرز پارٹی آف کوریا کے محکمہ پبلسٹی اینڈ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کم یو جونگ اور کم جونگ ان کی بہن کے علاوہ ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری پاک جونگ چون نے وصول کیا۔

کم یو جونگ نے بتایا کہ یہ تحفہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ذریعہ قائم کردہ خصوصی دوستانہ تعلقات کا واضح ثبوت ہے اور بہترین تحفہ ہے۔ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں