ہومانٹرنیشنلامریکہ کہے تو چین کے ساتھ بھی جنگ کرنے کے لیے تیار...

امریکہ کہے تو چین کے ساتھ بھی جنگ کرنے کے لیے تیار ہیں، یوکرین

امریکہ کہے تو چین کے ساتھ بھی جنگ کرنے کے لیے تیار ہیں، یوکرین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کسی بھی دشمن کے خلاف جنگ میں امریکہ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے، چاہے وہ ایران ہو، شمالی کوریا ہو یا چین، یوکرین کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ملک ایک قیمتی فوجی اتحادی ثابت ہوگا۔ سی این این کی کرسٹیئن امان پور کے ساتھ ایک انٹرویو میں الیکسی گونچارینکو نے کانگریس میں بحث و مباحثے کے دوران یوکرین کو مزید فوجی امداد بھیجنے کے لیے امریکہ کے مطالبات کو بڑھا دیا۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکہ نے ہمیں بتایا کہ ہم آپ کے ساتھ رہیں گے ‘جب تک آپ کو ضرورت ہوگی، لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ وعدے پورے کیے جائیں۔

گونچارینکو نے ٢٠٢٤ کے صدارتی انتخابات پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کرنے پر امریکی سیاست دانوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو اس کا “شکار” نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یوکرین کی حمایت واشنگٹن کے مفادات کو پورا کرتی ہے قطع نظر اس کے کہ وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں کون جیتا ہے۔ یوکرینی قانون ساز نے کہا کہ مستقبل کی جنگ کی صورت میں امریکیوں کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہو گی جو ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے، لیکن بہت سی قومیں امریکہ کا ساتھ دینے کے لیے تیار نہیں ہوں گی۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن یوکرینی تیار ہیں… ہم امریکہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کو تیار ہیں، اور اگر ضرورت پڑی تو تہران کے خلاف ہو یا شمالی کوریا، یا بیجنگ کے خلاف لڑنا پڑا تو یوکرین لڑے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں