ہومکھیلکرکٹ کی بہتری کیلئے خزانہ خالی بھی ہوگیا تو دکھ نہیں ہوگا...

کرکٹ کی بہتری کیلئے خزانہ خالی بھی ہوگیا تو دکھ نہیں ہوگا : محسن نقوی

لاہور (صداۓ روس)
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ خزانہ خالی بھی چھوڑ کر گیا تو خوش ہوں گا کہ کرکٹ کی بہتری پر خرچ ہوا، صحافی بھی تو تنخواہ پر کام کرتے ہیں، اسٹار کرکٹرز کو بھی اچھی تنخواہ دی جائے گی۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سرمایہ ہو تو کھیل کی بہتری پر لگایا جانا چاہیے، بورڈ کا خزانہ کرکٹ اور کرکٹرز پر لگے گا، خزانہ خالی بھی چھوڑ کر گیا تو خوش ہوں گا کہ کرکٹ کی بہتری پر خرچ ہوا، بینکوں میں پیسہ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، کرکٹرز کیلیے پیسہ رہے گا، پیسہ ہے تو کوچز بھی اچھے آنے چاہیں، اگر کرکٹ کی بہتری ہوتی ہے تو رقم خرچ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی تو تنخواہ کیلیے کام کرتے ہیں، سلیکشن کمیٹی سمیت پی سی بی کا حصہ بننے والے اسٹار کرکٹرز کو بھی اچھی تنخواہ دی جائے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں