ہومپاکستان’سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی‘ شیر افضل مروت...

’سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی‘ شیر افضل مروت کا دعویٰ

ایبٹ آباد (صداۓ روس)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی۔ ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سیاسی کیسز محض انتقامی کارروائیاں تھے، ان کے خلاف کیسز میں وکلاء کو مکمل جرح کا حق نہیں دیا گیا، عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی جب کہ مینڈیٹ چوری کی ریکوری کیلئے بھی پلان مرتب کر لیا ہے جس کا آغاز 30 مارچ سے کریں گے، 8 فروری الیکشن میں آر آوز نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا، آر اوز نے عدالت میں فارم 47 کے حوالے سے سب نے جھوٹ بولا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تیسری مرتبہ پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے، پی ٹی آئی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے عوام کی بھرپور خدمت کرے گی، سابق اسپیکر و ایم پی اے مشتاق احمد غنی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا، مشتاق غنی کو کابینہ میں شامل کروا کر عوام کو حق دلواؤں گا۔

اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان 25 رمضان سے پہلے پہلے جیل سے باہر ہوں گے، عدلیہ بہت جلد سائفر کیس پرانصاف کرے گی اور عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے، سائفر نہیں تھا تو امریکی سفیر کو بلا کر ڈی مارش کیوں کرایا گیا، امریکہ میں کانگریس کی ہونے والی سماعت میں ڈونلڈ لو نے حکومت کی منجی ٹھوک دی ہے، یہ 18 ماہ جھوٹ بولتے رہے کوئی سائفر نہیں ہے، اگر سائفر نہیں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان پرکس چیز کا کیس ہے؟ شہباز شریف اور اس حکومت پر آرٹیکل 63 ،62 لگنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسد مجید ہمارے ملک کے مایہ ناز ڈپلومیٹ تھے ان کو ڈونلڈ لو کے بیان پر رد عمل دینا چائیے، ڈونلڈلو کے بیان پر ردعمل دینا چاہیے، اسد مجید پر شہباز حکومت میں بہت دباوٴ آیا ہوگا، سائفر نہیں تھا تو امریکی سفیر کو بلا کر ڈی مارش کیوں کرایا گیا؟ عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے، بہت جلد سائفر کیس پر انصاف کرے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں