ہومتازہ ترینایمریٹس کا طیارہ ماسکو ائیرپورٹ پر سروس گاڑی سے ٹکرا گیا

ایمریٹس کا طیارہ ماسکو ائیرپورٹ پر سروس گاڑی سے ٹکرا گیا

ایمریٹس کا طیارہ ماسکو ائیرپورٹ پر سروس گاڑی سے ٹکرا گیا

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو کے دوموددووو ائیرپورٹ کی پریس سروس نے بتایا کہ ماسکو-دبئی پرواز کے گراؤنڈ ہینڈلنگ کے دوران ایمریٹس ایئر لائن کے طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔ ایمریٹس پریس سروس نے واضح کیا کہ طیارے کو گراؤنڈ سروس گاڑی سے نقصان پہنچا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پرواز ای کے١٣٤ کی سروسنگ کے دوران، طیارہ ٣٨٠-٨٠٠ کو نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے کے دوران طیارے میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔ موصول اطلاعات کے مطابق اس حادثے کے بعد طیارے کو پرواز کرنے سے روک دیا گیا ہے اور اس کی تکنیکی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوموددووو ائیرپورٹ کی پریس سروس نے مزید کہا کہ تمام مسافر اگلی پرواز سے اپنی منزل کیلئے روانہ ہوں گے، اس حادثے کے باوجود پرواز میں تاخیر ٨ گھنٹے سے کم ہوگی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں