ہومانٹرنیشنلعراق میں امریکی افواج نے حادثاتی طور پر رہائشی عمارتوں پر گولہ...

عراق میں امریکی افواج نے حادثاتی طور پر رہائشی عمارتوں پر گولہ باری کردی

عراق میں امریکی افواج نے حادثاتی طور پر رہائشی عمارتوں پر گولہ باری کردی

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک)
بغداد ٹوڈے نے صوبہ اربیل کے قصبے بصرمہ کے حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ عراق میں فوجی مشقوں کے دوران امریکی فوجیوں نے غلطی سے رہائشی عمارتوں پر گولہ باری کردی۔ مقامی حکام کے مطابق الحریر ایئر بیس پر تعینات امریکی فوجیوں نے “ڈرون کا مقابلہ کرنے کی فوجی مشق کے دوران بصرمہ قصبے میں حادثاتی طور پر گھروں پر گولہ باری کردی جس کے نتیجے میں 11 مکانات اور ایک کار کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ویب سائٹ کی جانب سے فراہم کردہ مختلف رپورٹس کے مطابق امریکیوں کی جانب سے داغے گئے چھ میزائلوں نے بصرہ کے گنجان آباد علاقے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔ عراقی سکیورٹی سروسز نے تحقیقات شروع کر دیں۔

الحریر ایئر بیس اربیل کے شمال مشرق میں 70 کلومیٹر اور ایرانی سرحد سے 115 کلومیٹر دور واقع ہے۔ اسے 2003 اور 2011 کے درمیان عراق میں جنگ کے دوران معزول صدر صدام حسین کے خلاف امریکی افواج نے فعال طور پر استعمال کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل