ہومپاکستانامریکا اور پاکستان میں قربت نہیں رہی، امریکا کے سابق جنرل کا...

امریکا اور پاکستان میں قربت نہیں رہی، امریکا کے سابق جنرل کا دعوی

امریکا اور پاکستان میں قربت نہیں رہی، امریکا کے سابق جنرل کا دعوی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا کے سابق جنرل نے دعوی کیا ہے کہ امریکا اور پاکستان میں قربت نہیں رہی. امریکا کے سابق فوجی سربراہ مائیک میولن نے کہا ہے کہ امریکا واضح طور پر پاکستان سے فاصلہ اختیار کر چکا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی سیاست میں امریکا کے ملوث ہونے کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں ایڈمرل میولن نے کہا کہ یہ کہنا مشکل، بہت مشکل ہے۔ وائس آف امریکا اردو سروس سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران ہم واضح طور پر پاکستان سے فاصلہ اختیار کر چکے ہیں اور پاکستان چین کی چھتری تلے جاتا جا رہا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ چین نہ صرف پاکستان کا پڑوسی کے بلکہ اس کا بڑا حمایتی بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے عالمی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے یہ قربت ‘ ان کے لیے بہتر ہے کیونکہ بیجنگ ایسا پڑوسی چاہے گا جو امریکا کے بجائے ان کے قریب ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا مذکورہ وجوہات کی بنا پر پاکستان اور امریکا کے تعلقات کچھ وقت سے مشکلات کا شکار ہیں۔ سقوط کابل میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں ایڈمرل میولن کا کہنا تھا کہ انہوں نے یقینی طور پر اسے روکنے کے لیے بہت کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور امریکی آرمی چیف میں نے کانگریس کا بتایا تھا کہ پاکستانی خفیہ ادارے افغانستان میں فعال ہیں اور میں اب بھی سمجھتا ہوں کہ دونوں طرف رابطے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل