ہومتازہ ترینسیویرودونسک شہر کا ایک تہائی حصہ روسی فوج کے کنٹرول میں آچکا

سیویرودونسک شہر کا ایک تہائی حصہ روسی فوج کے کنٹرول میں آچکا

سیویرودونسک شہر کا ایک تہائی حصہ روسی فوج کے کنٹرول میں آچکا

ماسکو(صداۓ روس)
ایل پی آر کے سربراہ لیونیڈ پاسیچنک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ Lugansk People’s Republic کے شہر Severodonetsk کا ایک تہائی حصہ پہلے ہی آزاد ہو چکا ہے، جہاں روس نواز ملیشیا کا قبضہ ہوچکا ہے. پاسیچنک نے TASS کو بتایا کہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ شہر کا ایک تہائی حصہ پہلے ہی ہمارے کنٹرول میں ہے. ای ل پی آر کے سربراہ کے مطابق لڑائی اس وقت شہری علاقوں میں جاری ہے، اور پیش قدمی مطلوبہ اہداف کے مقابلے سست ہے، کیونکہ ہم سب سے پہلے شہر کے بنیادی ڈھانچے کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں. پاسیچنک نے زور دے کر کہا کہ یوکرائنی فوج کے لڑنے کا طریقہ مختلف ہے اس لیے ان کا عام شہریوں کے پیچھے چھپنے کا حربہ فوجی آپریشن کے آغاز سے ہی سیویرودونسک میں فعال طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ ایل پی آر کے سربراہ نے نشاندہی کی کہ ریپبلکن فورسز کا اس وقت بنیادی ہدف سیویرودونسک اور لیسیچانسک کی آزادی ہے، جسے بہت جلد حاصل کرلیا جائے گا.

انہوں نے کہا ان علاقوں میں یوکرینی فورسز کا گروپ تقریباً 10,000 افراد پر مشتمل ہے۔ ایل پی آر پیپلز ملیشیا مارچ کے اوائل سے سیویروڈونسک اور لیسیچانسک کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے۔ ان شہروں کی لڑائی کو یوکرائنی دفاع اور علاقے میں واقع کئی بڑے کیمیائی اداروں کی وجہ سے پیچیدہ بنایا جا رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل