ہومپاکستانپنجاب حکومت کا صاف پانی کیلئے مراکز آب قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا صاف پانی کیلئے مراکز آب قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیے ایک ہزار مراکز آب قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال نے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 2 ماہ میں مراکز آب قائم ہوجائیں گے، شہریوں کو صاف اورمحفوظ پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صاف پانی کیلئے فلٹر کی صفائی بھی ضروری ہے
انہوں نے کہا کہ لاہور میں پانی کی خراب پائپ لائنوں کو بدل دیا جائےگا، کھارےپانی کو ٹریٹمنٹ کےذریعے صاف کیاجائےگا۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھاکہ فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، قصور اورڈی جی خان میں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس لگائےجائیں گے جس کے بعد مرحلہ وار ان منصوبوں کوپور ے صوبے میں پھیلایاجائےگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل