ہومتازہ ترینکریمیا میں یوکرین کے 42 ڈرون تباہ کردئیے، روسی وزارت دفاع

کریمیا میں یوکرین کے 42 ڈرون تباہ کردئیے، روسی وزارت دفاع

کریمیا میں یوکرین کے 42 ڈرون تباہ کردئیے، روسی وزارت دفاع

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ایئر ڈيفنس نے کریمیا میں یوکرین کے بڑے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ہے اور 42 ڈرون تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ایئر ڈيفنس نے 42 حملہ آور ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے جن میں سے 9 کو میزائل دفاعی نظام کے ذریعے جب کہ باقی 33 کو الیکٹرانک جامنگ نظام کے ذریعے ناکار بنا کر گرایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یوکرین کی جانب سے روس پر ڈرون حملوں میں بہت زیادہ شدت آگئی ہے اور اب اس کے ڈرون، ماسکو تک حملہ آور ہونے لگے ہیں جب کہ روس کے جوابی حملوں سے یوکرین کے بنیادی انفراسٹرکچر تباہ ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق کئی بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیاں کیپ کھیرسونس کے علاقے میں سمندر کے اوپر تباہ ہوئیں۔ ہنگامی کاموں سے شہری بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا. وزارت دفاع نے مزید کہا کہ کیف نے رات کے وقت دہشت گردانہ حملے کرنے کی کوشش کے لیے فکسڈ ونگ قسم کی بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کا استعمال کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں