ہومانٹرنیشنلامریکہ کے منفی عزائم کا دندان شکن جواب دیا جائیگا، چین

امریکہ کے منفی عزائم کا دندان شکن جواب دیا جائیگا، چین

امریکہ کے منفی عزائم کا دندان شکن جواب دیا جائیگا، چین

بیجنگ انٹرنیشنل ڈیسک
چین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بیجنگ کے خلاف امریکی اقدامات کا ٹھوس جواب دیا جائے گا۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان ووچیان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ چین کے تعلقات مختلف مسائل و مشکلات سےدوچار ہیں اور امریکہ نے چينی سرحدوں کے قریب اپنی مشترکہ افواج روانہ کی ہیں تاکہ علاقے میں بحران و بدامنی پیدا کی جا سکے۔

ترجمان نے تاکید کی کہ علاقے میں چینی سرحدوں کے قریب امریکہ کی مہم جوئی کو چین برداشت نہیں کرے گا ۔ چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ چین کہیں پر بھی جنگ کے خلاف ہے تاہم بیجنگ کو جنگ پر مجبور کیا گيا تو وہ اپنے ٹھوس دفاعی اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔ اس ترجمان نے امید ظاہر کی کہ علاقے کے ممالک علاقائی امن و استحکام کے لئے موثر اقدامات عمل میں لائیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں