ہومانٹرنیشنلجاپان کا بڑی کمپنیوں میں انتظامی ذمہ داریاں خواتین کے حوالے کرنے...

جاپان کا بڑی کمپنیوں میں انتظامی ذمہ داریاں خواتین کے حوالے کرنے کا فیصلہ

جاپان کا بڑی کمپنیوں میں انتظامی ذمہ داریاں خواتین کے حوالے کرنے کا فیصلہ

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان نے صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے پیر کو ایک مسودہ پالیسی پیکیج کا اعلان کیا۔ اس میں یہ ہدف شامل ہے کہ ٢٠٣٠ تک ملک کی بڑی کمپنیوں میں کم از کم ٣٠ فیصد انتظامی عہدے خواتین کے پاس ہوں۔
اس مسودے کا ہدف ہے کہ ٹوکیو حصص منڈی کی پرائم مارکیٹ میں درج کمپنیوں میں سے ہر ایک میں ٢٠٢٥ تک بورڈ کی کم از کم ایک رکن خاتون ہوں۔ حکومت ٹوکیو حصص منڈی کے ذریعے، اسی سال ان کمپنیوں سے مطالبہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کہ وہ یہ اہداف مقرر کریں ۔ مسودے میں اس بات کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرد ملازمین بھی بچوں کی پرورش کی چھٹی لینے کے قابل ہوں۔ اس میں بچے کے دو سال کا ہونے تک والدین کے کم گھنٹے کام کرنے کا انتخاب کرنے کی صورت میں خاندان کی آمدنی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک نظام تشکیل دینا شامل ہے۔

مسودے میں دیگر کاموں کے ساتھ خواتین کو جنسی حملوں اور تشدد کی دیگر اقسام سے بچانے کے لیے اقدامات کو مضبوط بنانا، اور اس کے ساتھ ساتھ کام کے مقامات پر ہراساں کرنے کی روک تھام بھی شامل ہے۔ حکومت اسی ماہ مندرجات کو حتمی شکل دینے سے پہلے حکمران جماعتوں کے ساتھ مسودے پر تبادلہ خیال کرے گی۔ چیف کابینہ سیکریٹری ماتسُونو ہیروکازُو نے کہا کہ بہت سی خواتین کو اب بھی زندگی کے اہم افعال اور کیریئر کی تعمیر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ طویل اوقات پر محیط کام کے طریقوں، اور خواتین کے گھر کے کام اور بچوں کی دیکھ بھال جیسے بلا معاوضہ کام زیادہ برداشت کرنے جیسی حقیقت کے ساتھ ساتھ صنف سے وابستہ مقررہ توقعات جیسے ڈھانچہ جاتی مسائل سے نمٹنا ضروری ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

201 تبصرے

  1. get propecia without dr prescription cost propecia tablets or cost generic propecia no prescription
    http://images.google.si/url?sa=t&url=https://finasteride.store cost cheap propecia tablets
    [url=http://www.reddelacosta.com.ar/propiedades/gprop.php?pagina=6&modo=V&pfondo=finasteride.store]cost cheap propecia no prescription[/url] cost of generic propecia price and [url=https://forex-bitcoin.com/members/344099-ktiswuzfez]cost generic propecia no prescription[/url] buying generic propecia tablets

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں