ہومکھیلپاکستان کے دورہ آسٹریلیا کا شیڈول جاری، 3 ون ڈے اور 3...

پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کا شیڈول جاری، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے جائیں گے

میلبورن (صداۓ روس)
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سیریز کے تمام ون ڈے انٹرنیشنل میچز ڈے اینڈ نائٹ میں ہوں گے جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز رات کو کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو میلبورن میں، دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں اور تیسرا 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 16 نومبر کو سڈنی اورآخری 18 نومبرکو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں