ہومکھیلویمن ایشیاء کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

ویمن ایشیاء کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

دبئی (صداۓ روس)
ویمن ایشیاء کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جو سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

نجی ٹی وی” آج نیوز “کے مطابق ویمنز ایشیا ءکپ 19 جولائی سے 28 جولائی تک سری لنکا کے شہر دمبولا میں شیڈول ہے، 8 ٹیموں کو 2پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں پاکستان ، بھارت، یو اے ای اور نیپال شامل ہیں جبکہ پول بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کو رکھا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 19 جولائی کو پاکستان کا نیپال سے جبکہ بھارت کا یواے ای سے میچ ہو گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 جولائی کو جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 جولائی کو ہو گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں